مبینہ محرومی یا بیرونی سرمایہ کاری؟ بی ایل اے کمانڈر سے برآمد اسلحہ نے بیانیہ بدل دیا

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)یہ حقوق سے محروم ایک غریب بی ایل اے کمانڈر کی کٹ ہے ۔ جو حالیہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے پکڑی ہے ۔ اب ذرا ایمانداری سے بتائیں، کیا یہ سب کسی محروم بلوچ کا احتجاجی سامان لگتا ہے
سب سے پہلے دیکھیں اصل وار مشین: ایک عدد امریکی ساختہ M4 کاربائن جس کی قیمت لگ بھگ 4.5 لاکھ روپے ہے۔ اس کے ساتھ RPG-7 کے پانچ وارہیڈز جو تقریباً 9.8 لاکھ روپے کے ہیں۔
صرف ان دو ہتھیاروں پر 14.3 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ یہ وہ رقم ہے جو ایک عام رکشہ چلانے والا یا کھیتی باڑی کرنے والا بندہ اپنی پوری زندگی میں بمشکل جمع کر پاتا ہے۔
پھر آتے ہیں بارود اور بیک اپ فائر پاور پر۔ AK-47 کی دو فولادی میگزینیں صرف 11 ہزار روپے کی ہیں، لیکن ساتھ جو گرینیڈ اور مختلف رائفل گولیاں ملی ہیں ان کی مالیت تقریباً 84 ہزار روپے بنتی ہے۔ یعنی مزید 1 لاکھ روپے کا مال صرف اس لئے کہ "اگر پہلا حملہ لمبا ہو جائے” تو گولیاں ختم نہ ہوں۔
پھر ہے دہشتگردوں کا فیورٹ، ہٹ اینڈ ریکارڈ پیکج۔ فوجی معیار کی دوربین اور دو ٹرائی پوڈ ملا کر قیمت بنتی ہے 1.4 لاکھ روپے۔ اس کے ساتھ تین عدد Canon کی پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرے اور میموری کارڈز بھی ملے، جن کی کل مالیت 2.5 لاکھ روپے ہے۔ یعنی 3.9 لاکھ روپے کی فوٹوگرافی کٹ صرف اس لئے کہ دھماکہ یا حملہ ہو اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے۔
اب بات کرتے ہیں خفیہ رابطے کے سیٹ اپ کی۔ دو پرانے Nokia فیچر فون اور دو اسمارٹ فونز، مجموعی مالیت 1.3 لاکھ روپے۔ ساتھ ہی درجنوں پری ایکٹیویٹڈ سم کارڈز اور ٹاپ اپ واؤچرز بھی برآمد ہوئے جن کی مالیت تقریباً 14 ہزار روپے ہے۔
کل ملا کر دیکھیں تو یہ سب کچھ مل کر مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 22 لاکھ روپے کا سامان بنتا ہے۔ اور اگر یہی چیزیں بلیک مارکیٹ یا اسمگلنگ کے ذریعے لائی گئی ہوں تو قیمت سیدھی 35 سے 40 لاکھ روپے تک چلی جاتی ہے۔
اب سوال اپنے دل سے پوچھیں : کیا کوئی ’’غریب، حقوق سے محروم‘‘ مزدور اتنا سرمایہ خود لگا سکتا ہے؟
اور جب ایک عام دہشتگرد پر کروڑوں کی انویسٹمنٹ ہو رہی ہو تو سمجھ لو کہ یہ حقوق کی نہیں بلکہ ڈالر اور جغرافیے کی جنگ ہے اور آج کی برآمدگی اُس جنگ کی پکی رسید ہے۔
اور جب ایک عام دہشتگرد پر کروڑوں کی انویسٹمنٹ ہو رہی ہو تو سمجھ لو کہ یہ حقوق کی نہیں بلکہ ڈالر اور جغرافیے کی جنگ ہے اور یہ برآمدگی اُس جنگ کی پکی رسید ہے۔



