لاہورمیں بسنت کراچی والوں کو مہنگی پڑ گئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں بسنت کراچی والوں کو مہنگی پڑ گئی۔

بسنت کی آمد کیساتھ ہی کراچی سے لاہور جانے والی پروازوں کے ٹکٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئرلائنز نے لاہور جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔کراچی سے لاہور کیلئے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت68ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ بسنت کے باعث پروازوں پر مسافروں کا دباؤ بڑھنے سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔5فروری کی سرکاری چھٹی کے باعث جلد لاہور جانے والے مسافروں کو بھی مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود نشستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ائیرلائنز نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں میں رش بڑھنے کے باعث ٹکٹیں نایاب ہو گئی ہیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں جگہ نہ ملنے پر کئی شہری مہنگا فضائی سفر اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button