ایران اور امریکا میں ایٹمی پروگرام پر مذاکرات پر اتفاق،پاکستان بھی مذاکرات میں شامل
ایران،امریکاکےدرمیان مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)ایران اور امریکا کےدرمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات پر اتفاق ہوگیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھی مذاکرات میں شرکت کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کی دعوت مل گئی ہے، پاکستان ایران اور امریکا مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ایران،امریکاکےدرمیان مذاکرات جمعہ کو استنبول میں ہوں گے
واضح رہے کہ جنگ کی دھمکیوں کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان برف پگھلنے لگی۔ دونوں ملک ایٹمی پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامند ہوگئے۔ دونوں ملک جمعے کو استنبول میں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کے کہنے پر مذاکرات کی امریکی پیشکش پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ کو بات چیت کیلئے ماحول سازگار بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مذاکرات میں ایران کے قومی مفادات کو مقدم رکھا جائے گا۔



