قازقستان کے صدر2روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے،صدر،وزیر اعظم نے بھرپور استقبال کیا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔قازقستان کے صدر کے ساتھ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔اپنے دو روزہ دورے کے دوران معزز مہمان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔



