وزیر اعلیٰ سندھ نے امیر جماعت اسلامی کو وارننگ دیدی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کو وارننگ دیدی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سنا ہے کہ14فروری کو حافظ نعیم الرحمن دھرنا دیں گے۔شارع فیصل پر ٹریفک روکنے نہیں دیں گے آئندہ سخت اقدامات ہونگے۔ حافظ نعیم سیٹ چھوڑیں تاکہ کوئی اور آجائے۔ منتخب کرنے والے حلقے کی عوام کو حافظ نعیم نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول چنیسر گوٹھ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیو پاکستان کے لیے باعثِ شرمندگی ہے، کیونکہ یہ مرض اب دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان تک محدود رہ گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی ادارۂ صحت نے بارہا تصدیق کی ہے کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے اور اس سے بچوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچتا۔وزیراعلیٰ سندھ نے علماء کرام، سماجی رہنماؤں اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ عوام میں پولیو کے خلاف آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔



