نادیہ خان نے’’چُست‘‘لباس پربہروز کی میٹھی میٹھی کردی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کو خواتین کے لباس پر تبصرہ کرنے پر طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک شو میں نادیہ خان نے بہروز سبزواری کے ماضی میں دیے گئے بیان پر تبصرہ کیا۔شو میں موجود عتیقہ اوڈھو ایک ڈرامے میں اداکارہ صبا قمر کے کردار اور ان کے لباس کو سراہتے ہوئے نادیہ کے لباس کی تعریف کی اورساتھ ہی کہا کہ لباس تھوڑا زیادہ چُست ہونا چاہیے۔عتیقہ کی بات پر نادیہ نے کہا’نہیں وہ تنگ لباس بہروز سبزواری کو نہیں پسند،اس لیے خیال کرنا پڑتا ہے،وہ سخت منع کرتےہیں کہ چُست کپڑے نہیں ہونے چاہئیں،اس لیے میں نے خیال کیا تاکہ کوئی ناراض نہ ہو۔کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں بہروز سبزواری نے کہا تھا کہ خواتین جو تنگ کپڑے پہنتی ہیں،وہ نہایت ناگوارلگتا ہے.انہوں نے کہا تھا کہ ظاہر ہے ہر کسی کے پاس گاڑیاں نہیں ہوتیں،موٹرسائیکلوں پرکچھ عورتیں ایسا لباس پہن کربیٹھی ہوتی ہیں جو مناسب نہیں،یہ سب گھر کی ٹریننگ کا نتیجہ ہوتا ہے۔



