پاکستان کے انکارنے بھارت کی’’بس‘‘کرادی

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ بورڈکے نائب صدرراجیوشکلا نے ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل دیاہے۔راجیو شکلا نے کہا کہ جب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کوئی بات نہیں ہوجاتی اس وقت تک بی سی سی آئی پاکستان کے فیصلے پر کوئی بات نہیں کرےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ  آئی سی سی نے اس حوالے سے سپورٹس مین شپ کا کہا ہے اور میں  آئی سی سی کے مؤقف سے اتفاق کرتا ہوں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش نے بھارت میں عدم تحفظ کی بنیاد پر آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی مگر آئی سی سی نے معاملہ سمجھنےاوراسے حل کرنے کے بجائے اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔اس صورتحال کے بعد حکومت پاکستان نے بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کی خاطر بھارت کے خلاف15فروری کو ہونے والے ہائی وولٹیج میچ میں شرکت نہ کرنے فیصلہ سنا دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button