خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری کی بچوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلانے کی تلقین

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا کہ سال2026کی پہلی قومی انسداد پولیو ویکسین مہم کا آغاز ہو چکا ہے،انسدادِ پولیو مہم میں ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں،انسدادِ پولیو مہم ہمارے بچوں کے تحفظ اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔تمام والدین جن کے بچوں کی عمر 5 سال یا اس سے کم ہے، وہ ہر بار انسداد پولیو ویکسین اپنے بچوں کو پلوائیں،بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانا اس مرض کے مکمل خاتمے کا واحد راستہ ہے،آئیں، مل کر اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کریں۔

مزید خبریں

Back to top button