انسدادپولیو مہم موذی مرض سے نجات کیلئے اہم قدم ہے،بلاول بھٹو زرداری

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےانسدادپولیو مہم کے کے سلسلے میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد ملک کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے مکمل نجات کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔والدین 5سال سے کم عمر اپنے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلوائیں اور بچوں کو عمر بھر کی ممکنہ معذوری سے بچائیں،دنیا بھر سے پولیو سے ہونے والی معذوری کے خاتمے کے بعد پاکستان کے لئے موجودہ مہم اس مرض سے نجات کا فیصلہ کن موڑ ہے،پاکستان کے چار کروڑ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے قطرے پلانے والے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیروز ہیں،انسدادِ پولیو کی قومی مہم کو سرانجام دینے والے لاکھوں رضاکاروں کی عزت اور احترام ہم سب کا فرض ہے۔



