پاکستان کے مؤقف کا احترام، مگر فیصلہ کرکٹ کے مفاد میں نہیں، دنیا بھر کے فینز متاثر ہوں گے،آئی سی سی

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کے پی سی بی کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل آگیا۔
ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں منتخب میچز کھیلنے کا فیصلہ قابلِ قبول نہیں۔ عالمی ایونٹ میں تمام ٹیموں کی برابر شرکت ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومتی مؤقف کا احترام، مگر فیصلہ کرکٹ کے مفاد میں نہیں، پاکستانی شائقین سمیت دنیا بھر کے فینز متاثر ہوں گے۔



