انڈر 19 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دیدی

بولاوائیو(جانوڈاٹ پی کے)انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا تھا تاہم 253رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے عثمان خان نے 66، حمزہ ظہور نے 42 اور کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز اسکور کیے، جبکہ بھارت کے ایوش مہاترے اور کھیلان پٹیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے عبدالسبحان نے 3 اور محمد صیام نے2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی حسن بلوچ، احمد حسین، مومن قمر اور علی رضا ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بولاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور پاکستان کی جیت کی صورت میں بھارت اور پاکستان دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جاتے اور اس صورت میں بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتی۔



