ڈیوڈ ملرکا میڈیکل ٹیسٹ کلیئر، ٹی20 ورلڈ کپ  کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں واپسی

جوہانسبرگ(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹسمین ڈیوڈ ملر کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے طبی طور پر مکمل فٹ قرار دے دیا گیا جس سے اس ٹیم کو بڑا حوصلہ ملا ہے۔

ملر نے SA20 لیگ میں کھیلتے ہوئے اپنی ایڈکٹر مسل (groin) میں کھنچاؤ کا سامنا کیا تھا جس کے باعث وہ پارل رائلز کے پلے آف میچز اور جنوبی افریقا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر تھے۔

تاہم طبی ٹیم نے انہیں ہفتے بھر میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد میڈیکل کلیئرنس دے دیا اور اب ملر بھارت روانگی سے پہلے پروٹیز ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button