لاہور ہائیکورٹ میں 11 نئے مستقل ججز کی حلف برداری، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حلف لیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے نومنتخب ججز سے حلف لیا۔

تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور دیگر سینئر وکلا نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار علی اکبر، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد اور جسٹس سلطان محمود شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کے طور پر اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

تقریب میں عدالتی نظام کی مضبوطی، انصاف کی بروقت فراہمی اور قانون کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button