لاہور میں بسنت کے لیے دوسرے اضلاع سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی اجازت

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں بسنت کے موقع پر دوسرے اضلاع سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم یہ سہولت صرف رجسٹرڈ تاجروں کے لیے دستیاب ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے طلب و رسد کے توازن کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ لاہور سے باہر سے آنے والے تاجروں کو ای بیز پورٹل کے ذریعے آن لائن ٹرانسپورٹیشن پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔
لاہور میں کاروبار اور سامان کی سٹوریج صرف ڈی سی کی منظور شدہ کمرشل جگہوں پر کی جا سکے گی۔ شہر میں بسنت کے دوران پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے اور غیر قانونی ترسیل کے حوالے سے بھی سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔
ڈی سی لاہور نے کہا ہے کہ ممنوعہ سامان، دھاتی ڈور اور خطرناک کیمیکل کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، پتنگوں پر مذہبی، سیاسی یا متنازع تصاویر کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔



