بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)قائد حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی صحت سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا جا چکا ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی کی بیماری کا بیانیہ جان بوجھ کر کارکنوں کے ذہنوں میں ڈالا جا رہا ہے تاکہ تحریک کو اس کے اصل مقصد سے ہٹایا جا سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ محمود اچکزئی نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو دکانیں اور کاروبار بند رکھے جائیں جبکہ ٹرانسپورٹ تنظیمیں بھی احتجاج میں بھرپور ساتھ دیں۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی ایک مؤثر اسٹریٹ موومنٹ چلا رہے ہیں اور عوامی سطح پر مزاحمت تیزی سے منظم ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button