پی ایس ایل 11: سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔
سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
فرنچائز نے اس تقرری کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا جس میں کہا گیاکہ ‘ہمیں فخر ہے کہ ہم ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کر رہے ہیں’۔
41 سالہ ٹم پین وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ٹیسٹ ،35 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جبکہ ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 11 میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد نے سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے ہوگا۔



