بیک وقت اذان اور نماز ہوگی،دکانیں بھی بند

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقاتِ اذان اور نماز پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے اتفاق کیا ۔ مشترکہ کیلنڈر اور قانون سازی پر بھی پیشرفت جاری ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقاتِ اذان و نماز کے نفاذ سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء نے یکساں نظامِ اذان و نماز پر اتفاق کیا جبکہ تاجروں نے اذان کے وقت رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں نمازِ جمعہ کے اوقات سے یکسانیت کے آغاز کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے مشترکہ اذان و نماز کا کیلنڈر جلد جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے قانون سازی پر وزارت مذہبی امور کام کر رہی ہے۔ سردار یوسف کے مطابق نظامِ صلوٰۃ کے نفاذ کے اثرات چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان تک جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button