عظمیٰ بخاری خودہی تنقید کی زد میں آگئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خودہی تنقید کی زد میں آگئی،ٹھیک نیوز کو فیک نیوز قراردیااورپھر خود ہی غلط ثابت ہوگئیں،عظمیٰ بخاری نےبھاٹی گیٹ گٹر سانحہ کو پہلے پہل فیک نیوز قراردیا اور خبر شیئر کرنےو الےصحافیوں کو کٹہرے میں لانے کااعلان کیا۔ماں اور بیٹی کی لاشیں ملنے کے بعد اب صحافیوں نے فیک نیوز قرار دینے والوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔




