عمران خان کو پمز لے جانے کے پیچھے محرکات سامنے آگئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)عمران خان کو پمز لے جانے کے پیچھے محرکات سامنے آگئے۔ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ سے پمز میں علاج کیلئے لے کر جانے کے پیچھے چھپے محرکات سامنے آگئے ہیں۔زرائع کا دعویٰ ہے کہ صرف اور صرف سکیورٹی کے باعث سب کو عمران خان کے طبی علاج کیلئے پمز کے دورے سے لا علم رکھا گیا۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان کو جب اڈیالہ سے لے کر جایا جا رہا تھا تب سڑکوں سٹریٹ لائٹس بھی بند کردی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے اردگرکڑہ پہرہ رہا۔




