سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ،“اسکول اسپیسفک بجٹ” کے تحت سرکاری اسکولز کو18ارب63کروڑروپےجاری

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سندھ میں پہلی بار سرکاری سکولز کو انتظامی طور پر مضبوط بنانے کی طرف اہم قدم،“اسکول اسپیسفک بجٹ” کے تحت سرکاری اسکولز کو 18ارب63کروڑ روپے جاری کردیے گئے۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ اسکولز کو پیسے جاری ہو چکے ہیں، نگرانی میں سول سوسائٹی ساتھ دے۔ ہیڈماسٹرز کے پاس مالی اختیارات ہیں، کسی بھی دباؤ میں آۓ بغیر اسکول کے مسائل کریں۔اسکولز کو بجٹ ملنے کے بعد اب رپیئر اینڈ مینٹیننس، فرنیچر کی خریداری، واش فیسلٹی، اسٹیشنری اور دیگر کام ہیڈماسٹر خود کروا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیر اعلیٰ سندھ سید سردار علی شاہ کی رہنمائی کے مطابق کے مطابق اسکول کو بااختیار بنایا ہے

مزید خبریں

Back to top button