فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا،محسن نقوی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنوں کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ستائش۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا 3دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت مشترکہ کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے،خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔



