کراچی: شاہ فیصل کالونی پل پر اسکول وین میں آگ، 5 بچے جھلس کر زخمی

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) شاہ فیصل کالونی پل پر نجی اسکول کی وین میں اچانک آگ لگنے سے اسکول وین میں سوار 5 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔ فوری طور پر تمام زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے دوران اسکول وین میں موجود بیگز، لنچ باکس اور پانی کی بوتلیں جل گئیں، جبکہ وین خود بھی مکمل طور پر جل گئی۔ واقعے کے بعد وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس کے مطابق وین میں سوار تمام بچے محفوظ ہیں۔

آگ لگنے کے دوران شاہ فیصل پل پر موجود شہری فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچوں کو وین سے نکالنے میں مدد فراہم کی، جبکہ پولیس بھی فوری طور پر پہنچ گئی۔ اس واقعے کی وجہ سے پل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی ہے کہ تمام اسکول وین کا آڈٹ کیا جائے اور اسکول انتظامیہ کے ساتھ بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعتماد قائم کیا جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button