یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ اوگرا 30 جنوری کو ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔



