بالی ووڈ اداکارہ کا انڈسٹری میں صنفی امتیاز سے متعلق ہوشربا انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مونا سنگھ نے ویب سیریز ’کوہرا‘ کے دوسرے سیزن کی ریلیز سے قبل بالی ووڈ میں عمر کی بنیاد پر امتیاز سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

44 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی اسکرین پر اپنی عمر کو مسئلہ نہیں بنایا کیونکہ وہ خود پُراعتماد ہیں اور بخوبی جانتی ہیں کہ وہ کون ہیں۔

ایک انٹرویو میں مونا سنگھ نے کہا کہ انہیں خود کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، اسی لیے وہ مختلف اور چیلنجنگ کردار کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔

ان کے مطابق لوگ اکثر ان سے سوال کرتے ہیں کہ وہ اسکرین پر عمر رسیدہ کردار کیوں ادا کر رہی ہیں، لیکن ان کے نزدیک اصل اہمیت کردار کی ہوتی ہے، جو انہیں بطور اداکارہ جوش اور تسکین دیتا ہے۔

مونا سنگھ نے اعتراف کیا کہ انڈسٹری میں خواتین کو عمر بڑھنے کے ساتھ معیاری کردار کم ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے صرف بالی ووڈ میں ہی خواتین کے لیے ایک ’ایکسپائری ڈیٹ‘ مقرر کر دی جاتی ہے، جبکہ مرد اداکار 60 برس کی عمر میں بھی رومانوی کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

تاہم مونا سنگھ نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اس سوچ کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔

مزید خبریں

Back to top button