لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے کی واپسی کے لیے نیب کو نوٹس جاری کر دیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کیس میں جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی تھی کہ کیس ختم ہونے کے بعد بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کیے جائیں، کیونکہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس کو بے بنیاد قرار دے کر خارج کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان شامل تھے۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس ختم ہو چکا ہے، تاہم چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ نے بھی کیس ختم کرنے کی حتمی منظوری دی ہے۔ نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق یہ ضروری نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب نے کیس ختم کر دیا ہے، لیکن متعلقہ ٹرائل کورٹ کی حتمی منظوری بھی درکار ہے۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button