عمران خان کو پمز لیجایا گیا، وفاقی وزیر عطا تارڑ نے تصدیق کردی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہفتے کی رات بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پمز (پاکستان میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر) میں معمول کے مطابق طبی معائنہ کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا ابتدائی معائنہ کیا اور مشورہ دیا کہ انہیں پمز منتقل کرنا ضروری ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق طبی ماہرین کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا، جہاں ان کا معمول کا معائنہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، اور طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بالکل تندرست ہیں۔



