پیپلز پارٹی کا گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے صاف انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں تشکیل کردہ5رکنی کمیٹی کی رپورٹ پر اگر وزراکو اطمینان نہ ہوا تو پھرجوڈیشل کمیشن پر غور کرینگے،فی الحال جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں آتشزدگی کی رپورٹ کے کچھ حصے بھی گردش کررہے ہیں جس کے مطابق پلازے میں فلاور شاپ میں بچے کے ہاتھوں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button