بیڑابحری بیڑہ تیزی سے ایران کی طرف بڑھ رہا ہے،ٹرمپ کی ایران کو کھلی دھمکی

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت،جوش اور واضح مقصد کیساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑے بیڑے کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت، تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا، امید ہے ایران منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔بہت بڑا بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت اور واضح مقصد کیساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے: ٹرمپ

مزید خبریں

Back to top button