نندو شہر کے قریب علی واہ لاڑج میں لڑکا ڈوب گیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)نندو شہر کے قریب علی واہ لاڑج میں ڈوبنے سے ایک کمسن لڑکا جاں بحق ہوگیا خبر کے مطابق نندو شہر کے قریب گاؤں چانڈیا آباد کا رہائشی پندرہ سالہ نوجوان پوڑھو چانڈیو ولد ابو چانڈیو کی لاش 18 گھنٹے بعد علی واہ لاڑج سے برآمد ہوئی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کے ورثاء کے مطابق متوفی مرگھی کا مریض تھا اور کل شام سے گھر سے لاپتہ تھا ورثاء نے اس کی تلاش شروع کی اس دوران متوفی کے جوتے علی واہ لاڑج کے کنارے سے ملی جس پر انہوں نے علی واہ میں تلاش شروع کردی اور اٹھارہ گھنٹے بعد علی واہ لاڑج سے پندرہ سالہ پوڑھو چانڈیو کی لاش برآمد کرلی گئی۔



