عمر ایوب نے پی ٹی آئی سے معذرت کرلی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)سابق اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عمر ایوب خان کا پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے معذرت کرلی۔سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔عمر ایوب نے لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button