عمران خان کو ہسپتال لایا گیا،بیرسٹر گوہر اور علامہ راجہ ناصر نے الزام عائد کردیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کردیا، بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر عباس نے الزام عائد کی اہے کہ عمران خان کو ہسپتال لایا گیا اور پارٹی و اہل خانہ کو بتایا تک نہیں گیا۔یہ بات اپوزیشن اتحاد اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجا موجود تھے۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ہماری آخری ملاقات20دسمبر کو ہوئی تھی،آج تک ہمیں ملاقات کرنے کیلئے نہیں کہا گیا،ہم نے پٹیشن بھی دائر کی لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،ایک نیوز پیپر میں رپورٹ ہوا کہ عمران خان کو اسپتال لایا گیا اور پھر جیل واپس لایا گیا، اس بات سے پارٹی اور فیملی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیوں کہ آج تک یہ نہیں بتایا جارہا کہ کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا؟ اس عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ اپنی پاور کے لیے آئین میں تبدیلی کر رہے ہیں۔



