ورکرز ویلفیئر بورڈ میں اربوں کی بے ضابطگیاں،سابق وزیر شاہد تھہیم،سابق سیکرٹری رفیق قریشی ملوث نکلے
نیب کو سابق وزیر محنت شاہد تھہیم اور سابق سیکریٹری رفیق قریشی کیخلاف شکایات موصول

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ورکرز ویلفیئر بورڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں،نیب نے سندھ حکومت کو خط۔ لکھ دیا۔جانو ڈاٹ پی کے کے ذرائع کے مطابق محکمہ محنت سندھ کے ادارے ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مالی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔نیب کو سابق وزیر محنت شاہد تھہیم اور سابق سیکریٹری رفیق قریشی کیخلاف شکایات موصول ہوئی تھیں،دونوں افراد پر اربوں روپے کے ٹھیکے خلافِ ضابطہ من پسند افراد کو دینے کا الزام کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مزدوروں کے گھروں اور اسکولوں کے نام پر ساڑھے 5ارب کا جعلی ٹینڈرجاری کیا گیا۔یہ بھی انکشاف ہو اہے کہ جعلی ٹینڈر سندھ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا گیا۔سرکاری ریکارڈ میں اشتہار کا ذکر ہے مگر کسی معروف اخبار میں شائع نہیں ہواہے۔ذرائع کے مطابق ڈمی اخبار میں اشتہار لگانے کا انکشاف ہواہے ۔
ٹھیکوں سے فائدہ اٹھانے والی ایک کمپنی سابق سیکریٹری کے رشتہ داروں کی ملکیت ہے
ایک مبینہ فرم کو بغیر کام کے50کروڑ روپے ادا کیے جانے کا الزام بھی عائد کیا گیاہے۔بغیر فزیکل تصدیق کے ٹھیکیداروں کو سوا ارب روپے جاری کردیئے گئے۔نیب کے مطابق قومی خزانے کو بھاری نقصان ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





