صدرمملکت آصف علی زرداری سےیو اے ای کے وزیرِ رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات

ابوظہبی(جانو ڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات۔صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری سے ملاقات کے دوران رواداری اور بقائے باہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں مکالمے کے فروغ، شمولیت اور پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔صدر مملکت نے شیخ محمد بن زاید النہیان کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے رواداری اور انسانی اخوت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے قومی وژن کو سراہا۔صدر نے200سے زائد قومیتوں کے درمیان اتحاد اور باہمی احترام کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کی کامیابی کو سماجی ہم آہنگی کا ایک متاثر کن نمونہ قرار دیا۔اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری،رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات سید محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔



