ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کی کمر توڑ دی،بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 10 دہشتگردوں کی ہلاکت کو سی ٹی ڈی سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کی کامیابی قرار دیا.بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کی کمر توڑ دی،دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی دشمن ہے،پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلیئے اپنی سکیورٹی فورسز کی پشت پر متحد کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button