پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک بار پھر آمنے سامنے،شرجیل میمن کا فاروق ستار کو چیلنج

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے،سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی ایم کیو ایم کی پرس کانفرنس کے جواب میں لفظی گولہ باری رکدی۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو عدالتی کمیشن بنایا جائے گا،وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ان کے ٹائم ٹیبل پر چلیں، لیکن ہم ان کے ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے،ہم اپنی سیاست اپنے حساب سے کرتے ہیں، فاروق ستار کے کہنے پر نہیں کرتے،پیپلز پارٹی جینئن مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے، فاروق ستار کی طرح خیرات میں ملنے والے جعلی مینڈیٹ پر نہیں،مہم عوام کے ووٹوں سے آئے ہیں،ان کے طریقے سے نہیں آئے،ان کے لیے پہلے بھی "ٹھپہ مافیا” کی اصطلاح مشہور تھی۔فاروق ستار کو مقابلے کا شوق ہے،میں بھی استعفیٰ دیتا ہوں، وہ بھی دیں، پھر مقابلہ کریں، دیکھتے ہیں کون جیتتا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ یہ جعلی مینڈیٹ والے ہیں، بیوقوفانہ باتیں فاروق ستار ہی کرتے ہیں،اگر انہیں اپنے لیے اسلام آباد سے پولیس منگوانی ہے تو منگوا لیں، کس نے منع کیا ہے۔



