وزیرآباد : 30 سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرآباد علاقہ تھانہ سٹی  میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ،باہمی فائرنگ کے نتیجے میں مختلف وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگ کے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ملزمان 30 سے زائد ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل پولیس نے ملزمان کو قتل کرنے کا مقدمہ ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد کی ٹیم گشت پر مامور سیالکوٹ روڈ پر موجود تھی کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔  ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہو کر قریبی پوش علاقہ چیمہ کالونی سے جانب پیر میٹھا قبرستان فرار ہوے ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ملزمان کو تعاقب کرتے پولیس ٹیم نے رکنے کا کہا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،باہمی تبادلہ ہوا  فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ملزمان کی ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت محسن اور حسیب کے نام سے ہوئی ہے جو سیالکوٹ روڈ کرم آباد کے رہائشی ہیں۔  محسن نامی ملزم  چیمہ کالونی میں کرائے کے مکان میں عارضی طور پر  رہائش پذیر تھا۔ دونوں ملزمان آپس میں کزن تھے اور وزیرآباد،سیالکوٹ اور سمبڑیال کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔مقابلے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر کارروائی کی۔ قریبی آبادیوں کے رہائشیوں نے پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور شہری خود کو زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ عوام نے پولیس کے کردار کی تعریف کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button