میری جیت دوستوں اور ساتھیوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، چوہدری عمران عصمت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)نو منتحب وزیرآباد بار صدر چوہدری عمران عصمت نے کہا مخلص ساتھیوں کی وجہ سے انسان ہر مشکل میں کامیاب ہو سکتا ہے محنت ایمانداری اور خدمت کا جذبہ ہی انسانیت کی اصل خدمت ہے میری جیت دوستوں اور ساتھیوں کی انتھک محنت اور دعاوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نیپیر کوٹ ڈیرہ ممبراں چوہدری انور مرحوم کے صاحبزادے چوہدری صدام انور چیمہ کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا وکلاء مجبور اور بے سہارا لوگوں کے مدد گار بنئیں اللہ اور اسکے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے انسانیت کی خدمت کو فاروغ دینا ہو گا وزیرآباد بار کے الیکشن میں جیت کا سہرا تمام دوستوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے دن رات ایک کر کہ کامیابی سے ہمکنار کیا وزیرآباد بار کے تمام ارکان کی فلاح و بہبود کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں انکو کبھی فراموش نہیں کریں گے شرکاء میں سینئر قانون دان میں سے چوہدری اعجاز احمد سماں، چوہدری مبشر چیمہ،حسن چیمہ،کلیم اللہ خاں باری و دیگر افراد موجود تھے۔



