پٹرول پمپس مالکان کو آخری وارننگ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپس پر آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم دس فروری 2026 تک لازمی قرار دے دیا، مقررہ تاریخ کے بعد نہ نیا لائسنس ملے گا اور نہ ہی ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز سے این او سی فارم جاری ہوگا۔

ملک میں آئل سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فروری  تک اسٹوریج ٹینکس پر آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے تیل کمپنیوں کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس پر اے ٹی جی سسٹم کی تنصیب کی آخری تاریخ دس فروری ہے۔

خط کے مطابق مقررہ مدت کے بعد جن پیٹرول پمپس پر اے ٹی جی سسٹم نصب نہیں ہوگا، انہیں ڈیپارٹمنٹ آف ایکسپلوسوز کی جانب سے این او سی فارم جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی نیا لائسنس دیا جائے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اسٹوریج ٹینک سے پیٹرول پمپ کی نوزل تک تمام ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جس سے قانونی فروخت میں اضافہ اور حکومتی ریونیو بہتر ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button