ابھی موڈ نہیں لیکن اگرمجھے غصہ آگیا تو میں بھی 16سال کی لڑکی سے شادی کرلوں گا،حافظ حمد اللہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے غصہ آنے کی صورت میں 16سال کی لڑکی سے شادی کرنے کا اعلان کردیا۔18سال کے کم عمرکی شادی کو قانوناً جرم قرار دیے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں حافظ حمد اللہ کافی برہم دکھائی دیئے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ میں ابھی دوسری شادی کے موڈ میں نہیں ہوں لیکن اگر مجھے غصہ آگیا اس قانون پر تو میں 16سال کی عمر کی لڑکی سے شادی کرلوں گا۔



