میٹرو بس،اورنج لائن،اسپیڈواورای بس سروسز میں ایک ہی کارڈ سے سفرممکن، ٹی کیش کارڈ کیلئے 1لاکھ 30ہزاردرخواستیں موصول

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)میٹرو بس،اورنج لائن،اسپیڈو اورای بس سروسز میں ایک ہی کارڈ سے سفرممکن ہو گا،صوبہ بھر سے ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1لاکھ 30ہزارسےزائد درخواستیں موصول ہوچکی۔
پنجاب میں جدید،یکساں اورکیش لیس سفری نظام کے لیےپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی متحرک ہےسی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کاکہنا ہےکہ اب تک 66 ہزارسے زائدشہریوں کو ٹی کیش کارڈموصول ہو چکے، ٹی کیش کارڈ سے کیش کے بغیر ٹکٹنگ، آسان اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے گا۔
سی ای اوکوثرخان کا کہنا ہےکہ ٹی کیش کارڈ کےذریعے پنجاب بھر کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ سسٹمز تک رسائی ممکن ہو گی،ٹی کیش کارڈ بطور ڈیبٹ کارڈ روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو گا۔
ٹی کیش کارڈ کا اجرا اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق کیا جائےگا،شہری ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے ٹی کیش کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں



