پاکستانی نے بھارتی ہائپر سانک میزائل کا توڑکرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ پر 1500کلو میٹرتک مار کرنے والے ہائپر سانک میزائل کو فوجی پریڈ میں پیش کردیا۔پاکستان نے بھی اپنے میزائل ڈیفنس سسٹم HQ16کے ٹیسٹ میں ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چین کے میزائل دفاعی سسٹم HQ19B بھی پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ہائپر سانک میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی بھی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔




