پاکستان کے بنگلہ دیش کا ساتھ دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی چیخ و پکار

نئی دہلی(جانو ڈاٹ پی کے)بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر پھٹ پڑے۔بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلا دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی، ہم نےکہا تھاکہ انہیں بھارت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا لیکن بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ان کی حکومت کہہ رہی ہے کہ ٹیم بھارت نہیں بھیج سکتے۔راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ چونکہ بنگلا دیش نے نہ کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے اس لیے آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور بنگلادیش کو اکسا رہا ہے۔راجیو شکلا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان بنگلا دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا جو کہ سراسر غلط ہے۔

مزید خبریں

Back to top button