چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی بنگل خان مہراورڈپٹی کمشنرنے تحصیل خانگڑھ میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کردیا

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین ضلع کونسل گھوٹکی بنگل خان مہر اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے تحصیل خانگڑھ میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا۔ خبر کے مطابق صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی جانب سے مختلف دیہات کو فراہم کی گئی سڑکوں کی اسکیموں کا افتتاح چیئرمین ضلع کونسل بنگل خان مہر اور ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کیا۔ افتتاح کی گئی ترقیاتی سڑکوں میں میان روڈ سے گاؤں امام بخش بھنبھرو، خانپور مہر سے سخیر و مہر، مہرو واہ سے گاؤں غلام رسول گبول، گاؤں پیر بخش پتافی سے گاؤں شیرو ملانو اور میان روڈ شاہپور سے گاؤں عبداللہ سیال تک تعمیر کی گئی سڑکیں شامل ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر سے کئی دیہات کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے علاقوں کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں مقررہ وقت پر مکمل ہوں تاکہ عوام کو بروقت فائدہ پہنچ سکے۔ اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی خانگڑھ عبدالرزاق خان مہر، اسسٹنٹ کمشنر خانگڑھ ماجد حمید، ایگزیکٹو انجینئر روڈز عبدالمجید چاچڑ، ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ معظم جامڑو سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button