قمبرشہدادکوٹ میں انسدادتجاوزات مہم چلانے کا فیصلہ

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبر شہدادکوٹ میں ڈپٹی کمشنر امداد علی ابڑو نے شہری نظم و ضبط اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں 15 روزہ خصوصی مہم چلائی جائے جبکہ اس دوران مہم میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، ضلع کی تمام بڑی مارکیٹوں میں آگ بجھانے والے گیس سلنڈر نصب کرائے جائیں تاکہ آگ لگنے کے ممکنہ واقعات سے مضبوط طریقے سے نمٹا جائے. ضلع کے مختلف علاقوں میں کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے، یہ تمام فیصلے ڈپٹی کمشنر قمبر کی زیر صدارت مختلف محکموں کے اجلاس میں کیے گئے.

مزید خبریں

Back to top button