عجب کرپشن کی غضب کہانی،نیب نے سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں اربوں کی کرپشن کی انکوائری شروع کردی

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)نیب کی سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر باضابطہ انکوائری شروع ہوگئی۔سندھ سولر انرجی پراجیکٹ میں اربوں کی بے ضابطگیوں کا الزام ہے ۔مراسلے کے مطابق نیب کراچی کی سندھ حکومت کے افسران کے خلاف انکوائری ہوگی،سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں فنڈز کے غلط استعمال کا شبہ ہے۔نیب نے چیف سیکریٹری سندھ کو انکوائری سے متعلق خط ارسال کر دیا۔ سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی، نیب نے دستاویزات طلب کر لیں۔نیب کا کہنا ہے انکوائری صرف بیورو کے دائرہ اختیار میں ہوگی۔سندھ حکومت کے توانائی شعبے پر نیب کی کڑی نظر ہے،سولر پروجیکٹ کیس، نیب نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔




