کراچی کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری، کورنگی کاز وے پل مکمل، آج افتتاح ہوگا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)شہر کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری، سندھ حکومت نے ملیر ندی پر تعمیر ہونے والا جدید کورنگی کاز وے پل مکمل کر لیا ہے، جس کا افتتاح آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورنگی کاز وے پل کراچی کے اہم میگا پروجیکٹس میں شامل ہے، جو ملیر ندی پر 1.4 کلومیٹر طویل اور 26 میٹر چوڑا تعمیر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر 6 ارب 135 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پل کی تعمیر کا آغاز جولائی 2023 میں کیا گیا تھا جبکہ منصوبہ جنوری 2026 میں مکمل ہوا۔ کورنگی کاز وے پل کی تکمیل سے ملیر ندی میں طغیانی کے باوجود عوام کو آسان، محفوظ اور بلا تعطل آمد و رفت کی سہولت میسر آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید پل کی بدولت کورنگی، ملیر اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کا سفر وقت بھی کم ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button