لاڑکانہ: کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) رتوديرو کے قریب شکارپور روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کار سوار فرار ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش تحصیل اسپتال منتقل کردی گئی.
رتوديرو پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق شخص ڈاکو تھا جس کی شناخت محمد اسماعیل جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق پولیس گشت کے دوران روڈ پر کھڑے تین ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک ڈاکو حادثے کا شکار ہوگیا جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں.



