امریکا میں شدید سردی اور برفانی طوفان، ایک ہفتے میں 7 ہلاکتیں، 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں سردی کی شدت سے ایک ہفتے کے اندر 7 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکا کی 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، 40ریاستوں کے 24 کروڑ افراد متاثر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں 3 دن کے اندر سردی سے 5 افراد ہلاک ہوئے، برفانی طوفان سے ریاست لوزیانا میں 2 افراد ہلاک ہوئے، طوفان کے باعث ہوائی اڈے بند 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ بجلی سے محروم صارفین کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی، سکول اور یونیورسٹیوں نے کلاسز منسوخ کردیں، کئی شہروں میں ایک فٹ سے زائد برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔



