عطا تارڑ نے وادی تیراہ کی اصل صورتحال بتادی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے وادی تیراہ کی اصل صورتحال بتادی۔

وفاقی وزیر نےوادی تیرہ کوفوج کے احکامات پر خالی کرانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کردی۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانے کی گمراہ کن خبروں کا نوٹس لیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وادیٔ تیراہ کو فوج کے احکامات پر خالی کروایا جا رہا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وادی تیراہ خالی کروانے کے دعوے بے بنیاد، بدنیتی پر مبنی اور مخصوص مقاصد کے تحت کیے جا رہے ہیں، ان دعوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، سیکیورٹی اداروں کے خلاف غلط معلومات دینا اور ذاتی و سیاسی مفادات کا حصول ہے۔

مزید خبریں

Back to top button