پاکستان نے سفارتکاری کا میدان مار لیا،امریکاکیساتھ قربتیں عروج پر،بھارت ہارگیا

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے سفارتکاری کا میدان مار لیا،امریکاکیساتھ قربتیں عروج پر،بھارت ہارگیا،بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے واشنگٹن میں پاکستان کی کامیاب سفارتی کاری کی تعریف کی ہے،بھارت اب 50 فیصد امریکی ٹیرف اور صدارتی دورے سے محرومی کا شکار ہے،پاک بھارت تنازع پرامریکی ثالثی کےدعوے کوبھارت کے مسترد کرنےکے بعد تعلقات منجمد کیفیت میں داخل ہوگئے۔جریدے کے مطابق اسی بحران کو پاکستان نے سفارتی موقع میں بدلا، پاکستان نے صدر ٹرمپ کے ثالثی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔دی ڈپلومیٹ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کےبعد صدرٹرمپ نےپاکستانی آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا،ستمبر2025 میں وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈمارشل عاصم منیر نےوائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔جریدے میں کہا گیا ٹرمپ اورفیلڈ مارشل کےدرمیان گفتگو سکیورٹی سے بڑھ کر تجارت،سرمایہ کاری تک پھیل گئی،پاک امریکا انسداد دہشت گردی تعاون دوبارہ بحال ہو گیا اور پاک امریکا تعلقات کے پرانے ستون کو نئی زندگی ملی۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق جولائی2025میں پاکستان اورامریکا کےدرمیان ٹیرف میں کمی کا تجارتی معاہدہ طے پایا، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا اور پاکستان مل کر بڑے تیل ذخائر کو ترقی دیں گے،دسمبر2025میں پاکستان نے ایف16طیاروں کے اپ گریڈ کےلیے امریکی منظوری حاصل کی۔جریدے کے مطابق جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا، امریکانے بی ایل اےاور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا، اس کے علاوہ بھارت کےساتھ تجارتی معاہدہ نہ ہونے پرامریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔



